پاکستان
05 مئی ، 2013

عدلیہ اور میڈیاکی موجودگی میں کوئی دھاندلی نہیں کرسکتا، غوث بخش باروزئی

عدلیہ اور میڈیاکی موجودگی میں کوئی دھاندلی نہیں کرسکتا، غوث بخش باروزئی

کوئٹہ … نگراں وزیراعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ، باخبر میڈیا اور بااختیار الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں کرسکتا، نگراں حکومت کا کردار ایک امپائر کا سا ہے، جسے ہم نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ ہمارا ملک اور صوبہ بہت تکلیف میں ہے، میڈیا اس تکلیف کو کم میں کرنے میں کردار ادا کرے۔ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جب انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تو صوبے کی حالت خراب تھی، میرٹ پر عمل کرتے ہوئے صوبے کی بہتری کیلئے کام کررہا ہوں۔ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے یقین دلایا کہ بلوچستان میں مختلف تخریبی کارروائیوں میں جاں بحق صحافیوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا۔ نگراں وزیراعلیٰ نے پریس کلب کیلئے 5 کمپیوٹرز اور ایک جنریٹر دینے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :