پاکستان
05 مئی ، 2013

ملک میں بے امنی کے اصل ذمہ دار سابقہ حکمران ہیں، فضل الرحمان

ملک میں بے امنی کے اصل ذمہ دار سابقہ حکمران ہیں، فضل الرحمان

کرک … جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدامنی کی اصل ذمے دار سابقہ حکمران ہیں۔ کر ک میں انتخابی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج ملک میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، قوموں کو لڑایا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جس میں قانون کی مکمل پاسداری ہوگی، امن و امان کیلئے سابق حکمرانوں میں طاقت نہیں تھی، جمعیت علمائے اسلام کے علاوہ کوئی اور امن قائم نہیں کرسکتا۔ اْن کا مزید کہنا تھا کہ کوئی حکمران آج تک ملک میں اسلام کو نافذ نہیں کرسکا۔

مزید خبریں :