05 مئی ، 2013
ساہیوال …ساہیوال میں تاجروں نے بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید احتجاج کیا اورجوگی چوک میں ٹریفک بلاک کر دی،ساہیوال کے تاجربدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف مشتعل ہوگئے اورجوگی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا،انہوں نے ہائی اسٹریٹ میں ٹریفک بلاک کرکے واپڈا کے خلاف شدیدنعرے بازی کی،تاجررہنماوٴں کاکہناتھاکہ ساہیوال میں22،22گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے،کاروبار بند پڑا ہے،راتوں کی نیند حرام ہو چکی ہے،اس لوڈشیڈنگ کا ذمے دار سابقہ وفاقی حکومت ہے،انہوں نے اعلان کیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر واپڈا اور حکومت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔