دنیا
08 مئی ، 2013

شمالی اٹلی کی بندرگاہ پر بحری جہاز کنٹرول ٹاور سے ٹکرانے پر 8افرادہلاک

شمالی اٹلی کی بندرگاہ پر بحری جہاز کنٹرول ٹاور سے ٹکرانے پر 8افرادہلاک

روم …اٹلی کی شمالی بندرگاہ پربحری جہاز کنٹرول ٹاور سے ٹکراگیا،جس سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ جینوا کی بندرگاہ پر منگل کی شب کنٹرول ٹاور سے ٹکرانے والے اطالوی بحری جہاز کے عملے میں سے 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 4 افراد زخمی ہیں ،اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کی روانگی کے لیے موسم سازگار تھا ،تاہم حادثہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا۔واقعے کی تحقیقات کے لیے جہاز کے کپتان کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے ،جبکہ حکام نے متاثرین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

مزید خبریں :