08 مارچ ، 2012
لاہور … ریلوے کے انجن ڈرائیوروں کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد ڈرائیوروں نے ا ٓج سے بھوک اور کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ریل مزدوراتحاد نے بھی ٹرین ڈرائیوروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔جنرل منیجرریلوے جنید قریشی سے مذاکرات ناکام ہوئے تو انجن ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نذیر احمد اعوان نے اعلان کیا کہ جمعرات کی صبح دس بجے ٹرینیں جہاں ہوں گی،روک دیں جائیں گی۔اور مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کی جائیگی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی الاوٴنس دینے کے ساتھ ٹریولنگ الاونس بحال کیا جائے اور ڈرائیوروں کی اپ گریڈ یشن کی جائے،ریل مزدور اتحاد کے سربراہ حافظ سلمان بٹ نے بھی ٹرین ڈرائیوروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹرین ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی ہوئی تو ذمہ دار ریلوے انتظامیہ ہو گی۔ ادھرریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مالی بحران کی وجہ سے ڈرائیوروں کے مطالبات پر فوری عمل ممکن نہیں۔