Geo News
Geo News

پاکستان
15 مئی ، 2013

متحدہ نے این اے250کے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کی در خواست دیدی

متحدہ نے این اے250کے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کی در خواست دیدی

کراچی…ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے حلقے این اے 250 ، میں پورے حلقے میں انتخابات دوبارہ کروانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔جمع کرائی گئی درخواست میں متحدہ قومی موومنٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ این اے 250میں صرف43پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں بلکہ پورے حلقے میں انتخابات دوبارہ کرائے جائیں۔ایم کیو ایم کے راہنما واسع جلیل نے اس موقع پر کہا کہ جب تک تمام پولنگ اسٹیشنوں پرانتخاب کرانے کا فیصلہ نہیں ہو جا تا دھرنا جاری رہے گا۔

مزید خبریں :