پاکستان
08 مارچ ، 2012

لاہور:ٹھوکر نیاز بیگ پر بس کو حادثہ،16مسافر زخمی

راولپنڈی … راولپنڈی سے آنے والی بس لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب موٹر وے پر الٹ گئی۔ حادثے میں تبلیغی جماعت کے 16 ارکان زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تبلیغی جماعت کا قافلہ راولپنڈی سے رائیونڈ جا رہا تھا ان کی بس موٹروے پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بس پر قابو نہ رکھ سکا جس کے باعث بس الٹ گئی۔ حادثے میں تبلیغی جماعت کے 61 اراکین میں سے 16 زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں :