08 مارچ ، 2012
اسلام آباد… سینیٹ نے اپنے اختیارات بڑھانے اور قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کو مجسٹریٹ جیسا اختیار دینے کے نئے قواعد منظورکرلئے ہیں ، سینیٹ نے انتخابی حلقہ بندیوں کے قانون میں ترمیم اور ملک میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے متعلق قانون کے بلز بھی منظور کرلئے ہیں۔ اسلام آباد میں آج سینیٹ کے اجلاس میں انتخابی حلقہ بندیوں کے قانون میں ترمیم اورخصوصی اقتصادی زونز کے قانون کے جو بل منظور ہوئے وہ ، قومی اسمبلی نے پہلے ہی منظور کررکھے ہیں، سینیٹ کو بااختیار بنانے سے متعلق اسکے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی تحریک پیش ہوئی ،سینیٹ میں 24سال بعد اپنے ضوابط میں تبدیلی کی ہے، ایوان نے اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا ،،اسکے مطابق قائمہ کمیٹیوں کا بااختیار بنایا جائے گا، ان کے سربراہان کو مجسٹریٹ کا اختیار حاصل ہوگا، چیئرمین کمیٹیز کسی بھی آفیسر کے گرفتاری کا حکم جاری کرسکیں گے، نئے ضابطے کے مطابق سینیٹ کے ہر 7 روزہ اجلاس میں وزیراعظم کو ایک بار لازمی آنا ہوگا،وزیراعظم 30 منٹ تک ایوان میں سوالات کے جواب دیں گے، قائمہ کمیٹیوں میں تمام جماعتوں کو متناسب نمائندگی دی جائے گی۔