پاکستان
08 مارچ ، 2012

رقوم آئی ایس آئی اور یوسف ایڈووکیٹ نے تقسیم کیں، یونس حبیب

 رقوم آئی ایس آئی اور یوسف ایڈووکیٹ نے تقسیم کیں، یونس حبیب

اسلام آباد… اصغرخان کیس میں مہران بنک اسکینڈل کے کردار ، سابق سربراہ بنک یونس حبیب نے کہاہے کہ 1990ء میں آئی جے آئی کی تشکیل کیلئے ، رقوم کی تقسیم آئی ایس آئی اور یوسف ایڈووکیٹ نامی شخص نے کی ۔ ضعیفی کی عمر میں وہیل چیئر پر سپریم کورٹ آنے والے یونس حبیب نے میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ انہوں نے نوازشریف کو 35 لاکھ روپے دئے تھے ، آصف جمشید نے ایک بار شہباز شریف کو 25 لاکھ روپے دئے، الطاف حسین کو یوسف ایڈووکیٹ نے 20 ملین روپے رقم دی تھی، اسکینڈل کی کل رقم تقریبا ڈیڑھ ارب روپے ہونے جبکہ سیاست دانوں میں 35 کروڑ تقسیم ہونے کے سوال پر یونس حبیب نے کہاکہ جو بنک اکاوٴنٹ کھولے گئے ان کو محفوظ بنانے کئے لئے باقی رقم کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

مزید خبریں :