08 مارچ ، 2012
اسلام آباد… سینیٹ سے ریٹائر ہونے والے ڈپٹی چیئرمین جان محمد جمالی نے سینیٹ الیکشن کو براہ راست کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مسخ لاشیں ملنے اور لوگ لاپتا ہوتے رہنے تک بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔ سینیٹ سے ریٹائر ہونے والے جان محمد جمالی نے بطور رکن الوداعی خطاب میں کہاکہ اس ملک میں بھٹو اور بگٹی ماردئے جاتے ہیں لیکن پانی بیچنے والے جماعت علی شاہ کو چھوڑ دیا جاتاہے، انہوں نے کہاکہ جماعت علی شاہ کو سینیٹ میں بلایا جائے، بلوچستان کے حالات پر انہوں نے کہاکہ بلوچوں کے ساتھ پیار سے بات کرنا پڑیگی، جان محمد جمالی نے کہاکہ ملک میں صرف سیاست دانوں کی ہی کھال اتاری جاتی ہے حقائق جاننے اور مصالحت کرانے کیلئے قومی کمیشن قائم ہونا چاہیئے ، انہون نے کہاکہ براہ راست الیکشن سے سینیٹ انتخاب میں لین دین کی لعنت ختم ہوسکتی ہے۔