Geo News
Geo News

پاکستان
16 مئی ، 2013

دہشتگردی کی طاقت پرچھیناگیامینڈیٹ واپس لیں گے،اسفند یار

دہشتگردی کی طاقت پرچھیناگیامینڈیٹ واپس لیں گے،اسفند یار

اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نے انتخابات میں پارٹی کی شکست تسلیم کرتے ہوئے مرکز اور صوبوں میں اپوزیشن میں بیٹھنے کااعلان کیا ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسفند یارولی کاکہنا تھاکہ انتخابات میں ناکامی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیں گے، دہشت گردی کی طاقت پر جو مینڈیٹ چھینا گیا ہے اسے واپس حاصل کریں گے ، انھوں نے کہاکہ ان کی جماعت کو ہاتھ پاوٴں باندھ کر اکھاڑے میں اتارا گیا۔ اسفند یار کا یہ بھی کہنا تھا کہا کہ ہم یہ ہی سمجھ رہے تھے کہ ریفری فخرو بھائی ہیں لیکن ریفری تو حکیم اللہ محسود نکلا۔

مزید خبریں :