08 مارچ ، 2012
ملتان… تنخواہوں میں اضافے کے لئے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ملازمین نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ملتان میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ پر احتجاج کیا اور ریلی نکالی، مظاہرین نے وزیراعظم ہاوٴس کے سامنے دھرنا بھی دیا۔وہاڑی میں ایپکا ملازمین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سے ڈی سی او آفس تک احتجاجی ریلی نکالی اور نعرے بازی کی۔ڈیرہ اسما عیل خان میں آل پاکستان کلرک ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر اسلم خان کی قیا دت میں ملازمین نے بنوں روڈ سے ڈگری کالج چوک تک احتجا جی ریلی نکا لی اور دھرنا دیا۔