دنیا
16 مئی ، 2013

ممبئی بم دھماکوں میں ملوث 25 ملزموں کے ریڈ نوٹسز جاری

ممبئی بم دھماکوں میں ملوث 25 ملزموں کے ریڈ نوٹسز جاری

ممبئی … ممبئی بم دھماکوں میں ملوث 25 ملزموں کے ریڈ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملزموں کو تلاش کرکے گرفتار کیا جائے اور این سی بی اسلام آباد یا سی پی او انٹرپول اسلام آباد کو آگاہ کیا جائے۔ ممبئی بم دھماکوں کے سلسلے میں جن ملزموں کے ریڈ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، ان میں شیخ داوٴد حسن، میمن ابراہیم، شیخ انیس، میمن ایوب، انور، عرفان، پٹیل جاوید، خان بشیر احمد، میمن شفیع، دوسا محمد احمد، فنسو پکار محمد تینور، موسیٰ بلاری، میمن شبانہ، خان یعقوب، میمن ریشما، خان عبدالرشید، شیخ ناصر احمد، غنی غازی سلیم، یوسف، محمد شعیب قریشی، سید قریشی، احمد لمبو، ریاض کھتری اور سعید عارف شامل ہیں۔ اس سلسلے میں تمام پولیس حکام کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :