پاکستان
08 مارچ ، 2012

راول پنڈی ، آن لائن داخلہ سسٹم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

راول پنڈی … راول پنڈی میں ہائی کورٹ بنچ میں تعلیمی بورڈ کے آن لائن داخلہ سسٹم کیخلاف درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریق بنائے گئے شعبہ تعلیم کے اعلی حکام کو نوٹس جاری کردئے ہیں ٹیچرز ایسویس ایشن نے تعلیمی بورڈز کے آن لائن داخلہ فارم سسٹم کے خلاف ہائی کورٹ بنچ میں درخواست دائر کررکھی ہے، اس پر جسٹس چودھری یونس نے ابتدائی سماعت کی ، انہوں نے ریمارکس میں کہاکہ جہاں روزانہ 18 گھنٹے بجلی نہ ہو وہاں آن لائن سسٹم کیسے چل سکتا ہے، بعد میں عدالت نے پنجاب کے ، چیف سیکریٹری ، سیکریٹری تعلیم ، سیکریٹری ہائیرایجوکیشن ، چیئرمین راول پنڈی بورڈ ، سیکریری آئی ٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 10 دن مین جواب طلب کرلیا ۔

مزید خبریں :