پاکستان
08 مارچ ، 2012

ریلوے ڈرائیورز نے ہڑتال ختم کر دی

ریلوے ڈرائیورز نے ہڑتال ختم کر دی

لاہور… وفاقی وزیرریلوے غلام احمد بلورسے مذاکرات کے بعد ریلوے ڈرائیورز نے ہڑتال ختم کردی ہے۔وفاقی وزیرریلوے کاکہناہے کہ ٹرین ڈرائیوروں کے وزارت خزانہ سے مسائل حل کراوٴں گا۔ ریلوے ٹرین ڈرائیورز ایسوسی ایشن نے آج صبح ہڑتال شرو ع کی تھی جس کے بعد کوئی ٹرین روانہ نہ ہوسکی۔ٹرین ڈرائیوروں کاکہناتھاکہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوں گے وہ انجن نہیں چلائیں گے۔ڈرائیوروں نے مرکزی صدرنذیراعوان کی قیادت میں انجن شیڈ میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا اوراپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔۔ اس موقع پر ریلوے انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری منگوالی اورانجن شیڈسے نکلوائے گئے۔وفاقی وزیرریلوے کاکہناتھاکہ وزارات خزانہ سے ٹرین ڈرائیورز کے مسائل خود حل کراوٴں گا۔

مزید خبریں :