پاکستان
17 مئی ، 2013

یکم جون تک نئی حکومت کو اقتدار منتقل ہو جائے گا، عارف نظامی

یکم جون تک نئی حکومت کو اقتدار منتقل ہو جائے گا، عارف نظامی

لاہور…نگران وزیر اطلاعات عارف نظامی کا کہنا ہے کہ یکم جون تک نئی حکومت کو اقتدار منتقل ہو جائے گا،صدر وزیراعظم کی ایڈوائس کے بغیر بھی نئی منتخب اسمبلی کا پہلا سیشن بلا سکتے ہیں۔ایوان اقبال لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نے منصفانہ انتخابات کا وعدہ پورا کر دیا،سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو قبول کریں دھاندلی کی شکایات لمحہ فکریہ ہیں نگران حکومت اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی مدد کرنے کو تیار ہے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ غیرجانبدار ہونے کی وجہ سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

مزید خبریں :