پاکستان
17 مئی ، 2013

غلام بلور ،ایڈم تھامسن سمیت مختلف شخصیات نے عمران خان سے عیادت کی

غلام بلور ،ایڈم تھامسن سمیت مختلف شخصیات نے عمران خان سے عیادت کی

لاہور…زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات آج شوکت خانم اسپتال پہنچیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عیادت کی۔ سابق وزیر ریلوے اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے شوکت خانم اسپتال میں عمران خان سے ملاقات کی۔ اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان کے قیام کے لئے تحریک انصاف سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف ، انتخاب عالم اور جاوید میانداد نے بھی شوکت خانم اسپتال میں تحریک انصاف کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن اور جاپانی سفیر نے بھی عمران خان کی عیادت کی۔

مزید خبریں :