پاکستان
17 مئی ، 2013

سردار ثنااللہ زہری بلوچستان میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر نامزد

سردار ثنااللہ زہری بلوچستان میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر نامزد

کوئٹہ… پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی نے سردار ثناء اللہ زہری کو متفقہ طور پر بلوچستان اسمبلی میں ن لیگ کا پارلیمانی لیڈر نامزدکردیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا ،اجلاس میں پارٹی کے رہنماء میر جان محمد جمالی نے سردار ثناء اللہ زہری کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کی تجویز پیش کی جسے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کرلیادوسری جانب جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان نے مولانا عبدالواسع کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیااس موقع پر صوبائی امیر جے یو آئی ف مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ صوبے میں حکومت سازی کی غرض سے دوسری جماعتوں سے رابطوں کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے صوبے میں انتخابات کے نتائج مصنوعی ہیں تاہم ہم اس پر کوئی احتجاج نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :