پاکستان
17 مئی ، 2013

کراچی :پہلوان گوٹھ میں مشتعل افراد کا پانی و بجلی کی بندش کیخلاف مظاہرہ

کراچی :پہلوان گوٹھ میں مشتعل افراد کا پانی و بجلی کی بندش کیخلاف مظاہرہ

کراچی …کراچی کے علاقے گلستان جو ہر پہلوان گوٹھ میں مشتعل افراد نے پانی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف مظاہر ہ کیا۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران سڑک پر ٹا ئر جلا ئے اور ٹریفک کی روانی معطل کردی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ بعض مشتعل مظاہرین نے پتھراوٴ کر کے متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑدیئے تا ہم پولیس کے آنے پر مظاہرین منتشر ہو گئے اور ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔

مزید خبریں :