17 مئی ، 2013
کراچی…جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیا قت بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی کو بد امنی کی آماجگاہ بنا دیا گیاہے۔نگراں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔کراچی میں جماعت اسلامی لیاقت آباد کے سابق یو سی ناظم عابد الیاس کے نمازے جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لیا قت بلوچ کا کہنا تھا کہ کراچی کے لا تعداد شہیدیوں میں ایک اور شہید کا اضا فہ ہو گیا۔یہاں ٹارگٹ کلرز کو تو سرپرستی دی جا تی ہے لیکن مظلوموں کا کو ئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں دوبارہ سے انتخابات کرانے اور ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔مقتول عابد الیاس کی نمازے جنازہ ناظم آباد میں سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے پڑھا ئی جبکہ ان کو شفیق پورا قبرستان مواچھ گوٹھ میں سپرد خاک کیا گیا۔