پاکستان
17 مئی ، 2013

قیام امن اوربیرروزگاری کا خاتمہ ہمارے اہداف ہیں،نثارکھوڑو

قیام امن اوربیرروزگاری کا خاتمہ ہمارے اہداف ہیں،نثارکھوڑو

کراچی…سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء نثار کھو ڑو نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام،بیروزگاری کا خاتمہ اورقانون پر عمل درآمد ہمارے اہداف ہیں ان کیلئے جدوجہد کریں گے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں سندھ میں پیپلز پارٹی کے نو منتخب ارکان اسمبلی کے اعزاز میں دیئے جانے والے ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ اراکین کے گزٹ نوٹیفیکیشن کے 21 دن میں اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا۔ پہلے دن حلف برداری ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں لیڈر آف ہاوٴس کا انتخاب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کی خدمت کی اسی لیے اسے عوام نے دوبارہ اکثریت سے منتخب کیا ہے، عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے، انہوں نے کہا کہ دوسروں کا مینڈیٹ تسلیم کیا ہے،سب کو کر نا چاہیے اگر کوئی نہیں کر تا تو انگلیاں اٹھ سکتی ہیں۔

مزید خبریں :