17 مئی ، 2013
اسلام آباد… متحدہ دینی محاذ کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔محدہ دینی محاذ کی جانب سے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف نکالی گئی ریلی کی کا آغاز لال مسجد اسلام آباد سے ہواجس کے شرکا مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے الیکشن کمیشن کے قریب پہنچے اور نادرہ ہیڈکوارٹر کے قریب دھرنا دیا۔دھرنے کے شرکا نے پارٹی پرچم کے علاوہ بینرز اور پلے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر انتخابی دھاندلیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔دھرنے کے شرکا سے مولانا اورنگ زیب فاروقی اور دیگر شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 89صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 78اورپی ایس128میں مبینہ طور پر دھالدلیوں کی گئیں اور متحدہ دینی محاذ کے امیدواروں کو جان جوجھ کر ہرایا گیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے تینوں حلقوں میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کیا۔