17 مئی ، 2013
لاہور…چودھری نثار علی خان نے پی پی 7 سے اپنی شکست کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا ہے،اُنہیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چودھری نثار کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے آبائی حلقے میں ان کی فتح کو ریٹرنگ افسر نے جان بوجھ کر شکست میں تبدیل کیا۔اورریٹرننگ افسر شروع دن سے ان کا مخالف تھا اس لیے انہوں نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا ہے۔