17 مئی ، 2013
کراچی … کراچی کے حلقے این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشن پر انتخاب کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی، سیکیورٹی پلان کے مطابق ساوٴتھ زون میں 40 پولنگ اسٹیشن جبکہ ایسٹ زون میں 5 پولنگ اسٹیشن ہوں گے ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے 22، رینجرز کے 8 سے 10 اور فوج کے 6 سے 8 جوان تعینات ہونگے ۔ ساوٴتھ زون میں 2300 پولیس اہلکار جبکہ 800 رینجرز اور آرمی کے اہلکار تعینات ہوں گے۔ ایسٹ زون میں پولیس کے 275 اہلکار، جبکہ آرمی اور رینجرز کے 100 اہلکار تعینات کئے جائیں گے، پلان کے مطابق تقریباً 3500 سیکیورٹی اہلکار مجموعی طور پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ریزرو فورس میں پولیس کے 800سے زائد اہلکار موجود ہوں گے، آرمی اور رینجرز کی کوئیک رسپانس فورس اس کے علاوہ ہوگی۔ 6 ایس پیز براہ راست الیکشن سیکیورٹی ڈیوٹی کو سپر وائز کریں گے، پولنگ اسٹیشنز پر اہلکاروں کی تعیناتی کل رات سے شروع ہوجائے گی ۔