17 مئی ، 2013
مالا کنڈ … مالاکنڈ ایجنسی کی 2 مساجد میں دھماکوں میں 20 نمازی شہید اور اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے، ملاکنڈ ایجنسی کے علاقے باز درہ کی 2 مساجد میں اس وقت ھماکے کئے گئے جب نماز جمعہ کیلئے خطبے دیئے جا رہے تھے ۔ دھماکوں سے دونوں مساجد کو شدید نقصان پہنچا، دھماکوں کے نتیجے میں 20 نمازی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر درگئی، مردان اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے باز درہ میں سرچ آپریشن کیا تاہم کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔