17 مئی ، 2013
لودھراں … پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ایک بار پھر دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کر دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 154 لودھراں میں ریٹرننگ افسر نے الیکشن کے 5 دن گزرنے کے باوجود بیلٹ پیپرز غیر قانونی طورپر اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں جبکہ ان کے حلقے میں 90 فیصدبیلٹ باکس کی سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں اور بیلٹ پیپرزکے بند لفافے پہلے سے پھٹے ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کے تھیلے 12مئی تک ہر حال میں جمع ہونے تھے، آر اوکی جانب سے ایسا نہ کرنے کے خلاف پی ٹی آئی نے 6 گھنٹے احتجاج کیا اور تعاون بھی کیا لیکن آخر میں ان کا رویہ اوربڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں دیکھ کر انہوں نے ری کاوٴنٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔