پاکستان
17 مئی ، 2013

سندھ:10 جماعتی اتحاد کا انتخابی دھاندلی کیخلاف22مئی کوہڑتال کا اعلان

سندھ:10 جماعتی اتحاد کا انتخابی دھاندلی کیخلاف22مئی کوہڑتال کا اعلان

کراچی…سندھ بھر میں انتخابات میں دھاندلی کے خلاف دس جماعتی اتحاد نے 22 مئی کو صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔مگسی ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز سندھ کے رہنما لیاقت جتوئی نے کہا کہ سندھ بھر میں انتخابات کو بلاول ہاوس سے کنٹرول کیا گیا، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی اور اس کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ شکر ہے آصف زرداری کراچی میں بلاول ہاوٴ س میں تھے اگر وہ پنجاب میں ہوتے تھے شاید پنجاب میں مسلم لیگ نون ہار جاتی۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بلاول ہاوس میں پہلے سے ہی تیار کرلیا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جس پیمانے پر دھاندلی کی گئی اس پر سپریم کورٹ کو ایکشن لینا چاہئے تھا۔ دس جماعتی اتحاد نے دوسرے مرحلے میں سندھ میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

مزید خبریں :