پاکستان
17 مئی ، 2013

کراچی میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں،ثروت اعجاز

کراچی …پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے مطالبہ کہ کراچی کی روشنیاں بحال کرنے ،بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ سے نجات حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کراچی میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔ثروت اعجاز قادری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دہشتگروں نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ، نئی قیادت دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت پالیسیاں مرتب کرتے ہوئے ملک کو معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط کرے۔ثروت اعجاز قادری نے مزید کہاکہ ملک کی نئی قیادت عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے اس کی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرے۔

مزید خبریں :