پاکستان
18 مئی ، 2013

کراچی:این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنوں پرسیکیورٹی پلان منظور

کراچی:این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنوں پرسیکیورٹی پلان منظور

کراچی…کراچی کے حلقے این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کل ہو گی۔ جس کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اورآج رات سے پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کر دی جائے گی ۔سیکیورٹی پلان کے مطابق تقریبا 3500 سیکیورٹی اہلکار مجموعی طور پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ساوٴتھ زون میں 40 پولنگ اسٹیشن جبکہ ایسٹ زون میں 5 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے 22، رینجرز کے آٹھ سے دس اور فوج کے چھ سے آٹھ جوان تعینات ہوں گے ، ساوٴتھ زون میں تئیس سو پولیس اہلکار جبکہ آٹھ سو رینجرز اور آرمی کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ایسٹ زون میں پولیس کے 275 اہلکار، جبکہ آرمی اور رینجرز کے 100 اہلکار تعینات ہوں گے۔آرمی اور رینجرز کی کوئک رسپانس فورس اس کے علاوہ ہوگی۔ ددسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 250 میں فوج کی تعیناتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکیشن کی روشنی میں کی جائے گی۔

مزید خبریں :