پاکستان
18 مئی ، 2013

لاہور:لالک چوک میں تحریک انصاف کے دھرنا کا ساتواں روز

لاہور:لالک چوک میں تحریک انصاف کے دھرنا کا ساتواں روز

لاہور… لاہور کے لالک چوک میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ این اے 125 میں دوبارہ پولنگ تک ان کا یہ دھرنا جاری رہے گا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث لالک چوک کے قریب رہنے والے لوگوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دھرنے کے باعث انہیں ٹریفک اوردیگر مسائل کا سامنا ہے اور حکومت کو چاہیے کے مسئلے کا کوئی سنجیدگی سے حل نکالے۔

مزید خبریں :