Geo News
Geo News

پاکستان
18 مئی ، 2013

ججز نظر بندی کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی

ججز نظر بندی کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی

اسلام آباد…ججز نظر بندی کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی گئی ،مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہو ئی ، عدالت نے پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کے ساتھ پر ویز مشرف کے وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر تے ہو ئے پرویز مشرف کی ایک دن کی حاضری سے ا ستثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کی۔سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پرویز مشرف کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :