پاکستان
18 مئی ، 2013

کراچی میں فائرنگ کے واقعات ،2ہلاک،2زخمی

کراچی میں فائرنگ کے واقعات ،2ہلاک،2زخمی

کراچی…کراچی میں ایک جانب الیکشن کی گہما گہمی کی وجہ سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے تو دوسری جانب نامعلوم افراد کی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ دوسری جانب لی مارکیٹ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک شخص دوران علاج چل بسا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ادھر لانڈھی 36 بی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :