پاکستان
18 مئی ، 2013

این اے272کیچ میں انتخابی دھاندلی کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

این اے272کیچ میں انتخابی دھاندلی کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

تر بت…حلقہ پی بی50کیچ اور این اے272کیچ کم گوادر میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نیشنل پارٹی کی اپیل پر تربت میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال گزشتہ روز تربت میں نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر یاسین بلوچ نے دی تھی، جس پر آج شہر میں دکانیں ، مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم دیکھائی دے رہی ہے۔نیشنل پارٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ حلقہ پی بی50کیچ اور این اے272کیچ کم گوادر میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی گئی ہے اور پارٹی کے امیدواروں کو جان بوجھ کر ہرایا گیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی جائے۔

مزید خبریں :