پاکستان
18 مئی ، 2013

لاہور:قتل کے ملزم کواس کے ساتھی اسپتال سے لے کر فرار

لاہور:قتل کے ملزم کواس کے ساتھی اسپتال سے لے کر فرار

لاہور… لاہور کے میواسپتال میں زیرعلاج دہرے قتل کے ملزم کو اس کے ساتھی گن پوائنٹ پر چھڑا کر لے گئے،پولیس کے مطابق میو اسپتال میں زیر علاج ملزم اطہر محمود نے گزشتہ ماہ سمن آباد کے رہائشی دو افراد کاشف اور فیضان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا،ملزم خود بھی زخمی ہو گیا تھا اور میو اسپتال میں زیر علاج تھا،رات ڈھائی بجے کے قریب اس کے دو ساتھی اسپتال آئے اورپولیس اہلکاروں کو اسلحہ دکھا کراطہر محمود کوساتھ لے گئے،سمن آباد پولیس نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مزید خبریں :