Geo News
Geo News

پاکستان
18 مئی ، 2013

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی نواز شریف سے ملاقات

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی نواز شریف سے ملاقات

لاہور…چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر محمدنواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔مسلم لیگ ن کے اعلامئے کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی محمدنواز شریف اور محمد شہباز شریف سے ملاقات ماڈل ٹاوٴن لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی،کچھ دیر تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں ملاقات میں ملکی امن وامان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اِس موقع پر آرمی چیف کو مسلم لیگ ن کاقومی ایجنڈہ بھی پیش کیا گیا جس پر آرمی چیف نے اتفاق کیا۔آرمی چیف کی دونوں بھائیوں سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

مزید خبریں :