20 مئی ، 2013
کراچی… قومی اسمبلی کے حلقہ 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنزکاغیرسرکاری اورغیرحتمی نتیجہ سامنے آیا ہے،جس کے مطابق عارف علوی 17519ووٹ لیکرپہلے نمبر جبکہ جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان446ووٹ لیکردوسرے نمبرپرہیں۔ دوسری جانب پی ایس113 کے 25 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی،غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے ثمرعلی خان 9759ووٹ لیکرآگے ہیں،جبکہ ن لیگ کے سلیم ضیا2872 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔اسی طرح پی ایس112 کے7 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری،غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے خرم شیرزمان2581ووٹ لیکرآگے ہیں،عوامی نیشنل پارٹی کے خالداقبال 177 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں جبکہ ایم کیوایم،پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی اوروحدت مسلمین نے انتخابات کابائیکاٹ کردیا تھا۔