08 مارچ ، 2012
لاہور…ایران کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں کسی تیسرے ملک کو مداخلت کا حق حاصل ہے نہ معاہدے کے کسی فریق پر دباوٴ ڈالنے کا۔لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی تقریب کے اختتام پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، دونوں ملکوں کو اقتصادی، معاشرتی اور تعلیمی روابط بڑھانے ہونگے۔ انکا کہناتھاکہ افغانستان استحکام پاکستان ،ایران اور خطے کے تمام ملکوں کیلئیبہت اہم ہے۔