22 مئی ، 2013
اسلام آباد…راول پنڈی، اسلام آباد میں آج دن10بجے سے دوپہر 2بجے تک موبائل فو ن سروس بند رکھی جا ئے گی ،موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ چین کے وزیر اعظم کی پاکستان آمد کے موقع پر کیا گیا ہے۔جیو ٹی وی کے نمائندے آصف بھٹی کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد کے بعض علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ چینی وزیر اعظم کی اسلام آباد آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں موئل سروس بند کر دی گئی ہے جبکہ شہر کی سیکیورٹی بھی پاک فوج کے حوالے کر دی گئی ہے۔