پاکستان
22 مئی ، 2013

لاہور ڈیفنس میں فائرنگ ،وکیل زین غفارجاں بحق

لاہور ڈیفنس میں فائرنگ ،وکیل زین غفارجاں بحق

لاہور…لاہور ڈیفنس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہو نے والے وکیل کی شناخت زین غفار کے نام سے ہو ئی ہے ۔وکیل زین غفاروائی بلاک میں اپنے گھر سے نکلے توموٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقتول زین غفار کے بھائی کو چھ ماہ قبل گوجرانوالہ میں قتل کردیاگیاتھا،وہ اپنے بھائی کے قتل کے مقدمے کی پیروی کررہے تھے ۔مقتول زین غفار کاگوجرانوالہ کی ایک پارٹی سے300کنال اراضی کاتنازع ہے۔گوجرانوالہ پولیس نے وکیل زین غفار کومحتاط رہنے کامشورہ دیاتھا۔

مزید خبریں :