09 مارچ ، 2012
سڈنی… آسٹریلیا کی مختلف ریاستوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔سیلاب سے کئی مکانات تباہ اور ہزاروں افراد اب بھی بے گھر ہیں۔آسٹریلیا میں سیلاب سے کئی ریاستیں متاثر ہوئی ہیں ان میں نیو ساوٴتھ ویلز اور کوئینز لینڈ شامل ہیں۔ سیلابی پانی اب بھی سڑکوں پر کھڑا ہے جس سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔سیلاب سے کئی بھی مکانات تباہ ہوئے جبکہ تیرہ ہزار افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی۔ حکومت کی جانب سے متاثرین کو مکانات کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔