پاکستان
30 مئی ، 2013

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوسرے دن بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوسرے دن بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور…خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوسرے دن بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ سیکورٹی پلان کے تحت خیبر پختونخوااسمبلی کو ریڈ زون ایریا قراردیا گیاہے۔ اور سیکیورٹی خدشات کی بناء پرجیل روڈ بھی بند کردی گئی ہے۔ اسمبلی کی عمارت اور ملک سعد فلائی اوور سمیت دیگر مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور عمران شاہد کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے۔ جبکہ اندرون شہر چیک پوسٹوں پر بھی نفری بڑھادی گئی ہے۔

مزید خبریں :