30 مئی ، 2013
کراچی…سندھ ہائی کورٹ کے وکیل کوثر ثقلین ایڈوکیٹ اور ان کے دو بیٹوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف تیسرے دن بھی وکلاء کا سٹی کورٹ میں احتجاج جاری ہے۔کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے وکیل کوثر ثقلین اور ان کے دو بیٹوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف تیسرے دن بھی سٹی کورٹ میں احتجاج جاری ہے۔کراچی بار کے تحت وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ عدالتی امور کے بائیکاٹ سے شہریوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔