پاکستان
30 مئی ، 2013

کراچی کے مختلف علاقوں سے 2لاشیں برآمد،لڑکی نے خود کشی کر لی

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں سرد جانے میں رکھوادیا گیا ہے،رنچوڑلائن میں زہریلی دوائی پینے سے لڑکی ہلاک ہوگئی،جبکہ ملیر میں فائرنگ سے ایک شخص بھی زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق آگرہ تاج کالونی سے ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی جسے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے،اس کے علاوہ ملیر میں سرد خانے کے قریب رات گئے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،جسے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :