30 مئی ، 2013
لاہور…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماوٴں کا بلامقابلہ انتخاب جمہوریت کی فتح ہے۔ پرویز خٹک سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہو ئے عمران خان نے ہدایت کی خیبر پختونخوا میں بد امنی کے خاتمے،تعلیم وصحت کو ترجیح بنائیں۔عمران خان نے خیبرپختونخوا میں بلامقابلہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر بھی مبارکباد پیش کی۔