30 مئی ، 2013
اسلام آباد…آسٹریلیا نے اپنے نئے بجٹ میں پاکستان کیلئے امداد میں 22 لاکھ ڈالرز کا اضافہ کردیا ہے آسٹریلوی بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 14-2013 میں پاکستان کیلئے مالی امداد 8 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کردی گئی ہے۔ مالی سال 13-2012 میں پاکستان کو 8 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی امداد دی گئی تھی۔آسٹریلیا پاکستان کو صحت، معاشی بحالی، موثر انتظامی امور، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں امداد فراہم کرے گا۔دستاویز کے مطابق امداد کا 40 فی صد حصہ تمام طبقوں کو ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی، 20 فی صد حصہ صحت ، 11 فی صد معاشی بحالی اور بقیہ دیگر شعبوں کے لئے مختص ہے۔