پاکستان
30 مئی ، 2013

بلوچستان میں حکومت سازی ، نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس

بلوچستان میں حکومت سازی ، نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس

لاہور…بلوچستان میں حکومت سازی اور وزیراعلیٰ کیلئے نواز شریف کی زیر صدارت نواز لیگ کا اہم اجلاس لاہور میں جاری ہے ، وزارت اعلیٰ کے تینوں مضبوط امیدوار بھی شریک ہیں۔نواز شریف کی زیرِ صدارت بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم اجلاس چوہدری نثارِ،خواجہ آصف،ثناء اللہ زہری،چنگیز خان مری،محمود خان اچکزئی شریک ہیں ۔اجلاس میں میرحاصل بزنجو،ڈاکٹر عبدالمالک،عاصم کرد،جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ سمیت دیگر 27نومنتخب ارکان بھی شریک ہیں ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :