30 مئی ، 2013
اسلام آباد…اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے20 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے،ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے اورمٹی کے تیل کی قیمت میں 40 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔