کاروبار
30 مئی ، 2013

کے ایس ای 100 انڈیکس 150 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخی سطح پر بند

کے ایس ای 100 انڈیکس 150 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخی سطح پر بند

کراچی … اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 150 پوائنٹس اضافے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ اپنے عروج پر رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 150 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21591 پوائنٹس پر بند ہوا، جو اب تک کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ میں 64 کروڑ شیئرز کا بزنس ہوا، جو 7 سال کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ دوسری جانب آج مارکیٹ میں ٹریڈ نگ ز یادہ تر کم قیمت والے شیئرز میں دیکھی گئی۔

مزید خبریں :