31 مئی ، 2013
چارسدہ…چار سدہ کے علاقہ ترنگ زئی میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجہ میں دوبچیوں سمیت چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھانہ عمر زئی پولیس کے مطابق علاقہ ترنگ زئی میں قرض کے تنازع پر ایک فریق نے دوسرے فریق کے گھر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو بچیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ گھر کا سربراہ شدید زخمی ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی ماراگیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ، جبکہ شدید زخمی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔