31 مئی ، 2013
پشاور…پاکستان تحریک انصاف کے پرویز خٹک خیبر پختوانخوا کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے۔ اسپیکراسد قیصر کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آیا۔ن لیگ کے وجیہہ الزماں نے مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے پرویز خٹک اور جمعیت علمائے اسلام کے مولانا لطف الرحمان کے درمیان مقابلہ تھا۔ پرویز خٹک کو84ووٹ ملے جبکہ مولانا لطف الرحمان 37ووٹ لے سکے۔نئے قائد ایوان کا انتخاب ڈویژن کے طریقہ کار کے ذریعے کیاگیا، پرویز خٹک کو ووٹ دینے والے اراکین کے لیے لابی نمبر ایک جبکہ جے یوآئی ف کے مولانا لطف الرحمان کے لیے لابی نمبر 2 مختص کی گئی تھی۔